اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے علی وزیر کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد سابق ایم این اے نے ضمانت کے لیے آئی ایچ سی سے رجوع کیا تھا۔
وزیر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف پہلے ہی دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری