اہم خبریں

فوج میں کڑے احتساب کا نظام موجود ہے، کوئی بھی افسر یا فرد احتسابی عمل سے بالاتر نہیں،آرمی چیف

راولپنڈی(  اے بی این نیوز  )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد۔ فورم کو خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں ،انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کیخلاف کام کرتی رہے گی۔
قانونی کارروائی میں حکومت ،انتظامیہ اور اداروں کو جامع تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا۔ فوج میں کڑے احتساب کا نظام موجود ہے۔ کوئی بھی افسر یا فرد احتسابی عمل سے بالاتر نہیں۔
پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتی رہے گی۔ پاک فوج انسداد دہشتگردی کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مضبوط اور موثر قانونی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پاک فوج دہشتگردوں ،انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کیخلاف کام کرتی رہے گی۔
قانونی کارروائی میں حکومت ،انتظامیہ اور اداروں کو جامع تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کوششوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
فورم نے سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر سپیس کے تحفظ پر زور دیا۔ فورم کی بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ منفی،تخریبی عناصر اور پاکستان مخالف سہولت کاروں کی سرگرمیوں پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ فوج منظم ادارہ ہے جس کی ہر فرد کی وفاداری ریاست،افواج پاکستان کیساتھ ہے۔ کوئی بھی افسر یا فرد احتسابی عمل سے بالاتر نہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مضبوط اور موثر قانونی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کوششوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

مزید پڑھیں :عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،اے پی سی بلانے پر اتفاق

متعلقہ خبریں