پشاور( نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے مشال یوسفزئی کو سماجی بہبود کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر کو گورنر فیصل کریم کنڈی کو ڈی نوٹیفیکیشن کی سمری بھیجی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرقیادت خیبرپختونخوا حکومت نے بھی مشال یوسفزئی سے آبادی کی بہبود کی وزارت قاسم علی شاہ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی کو ہٹانے کا فیصلہ سینئر قیادت کی سفارش پر کیا گیا جو مبینہ طور پر ان کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سینئر قیادت نے نوٹ کیا تھا کہ مشال نے پشاور کے مقابلے اسلام آباد میں زیادہ وقت گزارا، جس سے اس کے کردار سے وابستگی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو ان کی برطرفی کی سمری موصول ہوئی ہے اور توقع ہے کہ قاسم علی شاہ کو ذمہ داریوں کی منتقلی جلد ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ،کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی