اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے 31 صفحات پر مشتمل نئے ایس او پیز

پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔وفاقی وزارت داخلہ نے 31 صفحات پر مشتمل ایس او پیز جاری کیے جس میں صوبائی حکومت کو مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے الگ الگ ایس او پیز ہوں گے، غیر ملکی سیاحوں، صحافیوں، کھلاڑیوں اور طالب علموں کے لیے اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔کاروباری اور مذہبی سرگرمیوں کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے علیحدہ انتظامات کیے جائیں۔

دستاویز میں کہا گیا کہ تمام ایجنسیوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ کسی بھی ضلع کا دورہ کرتے وقت تمام غیر ملکیوں کا ڈیٹا منظم طریقے سے مرتب کرنا اور متعلقہ پولیس چیف سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

دستاویز میں ہدایت کی گئی کہ غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں پر سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ ہوٹلوں، ریسٹ ہاؤسز اور غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی علاقے کا دورہ کرنے سے پہلے غیر ملکیوں کو بریف کرنا لازمی ہو گا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

متعلقہ خبریں