اہم خبریں

انتظار کی گھڑیاں ختم ، پنجاب انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟

لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 4 ستمبر کو کریں گے۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام بورڈز کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کل شام 4 بجے جبکہ جنرل نتائج کا اعلان بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائیگا ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں عارضی جنگ بندی ، پہلے دن، 72,000 بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے گئے

متعلقہ خبریں