اہم خبریں

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں  میں 10 کیسز رپورٹ

لاہور( نیوز ڈیسک ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران صوبہ پنجاب میں 54 جبکہ رواں سال ڈینگی کے 357 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے لاہور سے 5 راولپنڈی سے 4 چکوال سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: انسداد سموگ کریک ڈاؤن: پنجاب میں 1400 سے زائد صنعتی یونٹس سیل

متعلقہ خبریں