کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے یومیہ اجرت والے ملازمین کے لیے اجرتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، اس اقدام سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی پرچم بردار کمپنی نے یکم جولائی سے یومیہ اجرت میں 5000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے ماہانہ تنخواہ 37000 روپے ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’پے سکیل میں یہ اضافہ پی آئی اے کے ملازمین کے کام کے حالات کو بہتر بنانے اور آپریشنز کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک وسیع تر اسکیم کا حصہ ہے‘‘۔2024-25 کے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے کم از کم اجرت بڑھا کر 37,000 روپے کر دی۔
گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہری پور، خونخوار شیر کے حملے میں باپ بیٹا شدید زخمی