میانوالی ( نیوز ڈیسک )میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنادیا گیا، حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ۔
پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا ، حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے۔ڈی پی او میانوالی ڈی ایس پی عیسیٰ خیل بھاری نفری کے ساتھ چیک پوسٹ پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق مفرور دہشتگردوں کی گرفتاریکیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے اہلکاروں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشتگردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا، پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی، حملے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے چیک پوسٹ پرپہنچ گئے اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
مزید پڑھیں: آج بروزپیر، 2 ستمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟