اہم خبریں

کراچی ائیر پورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ ،اہم وجہ سامنے آگئی

کراچی ( نیوز ڈیسک )اتوار کو کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ پروازوں میں پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 310 بھی شامل ہے جسے منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 302 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

مزید برآں، فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد کی پرواز IF332، ایئربلیو کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز PA402، ایئرسیال کی لاہور سے پرواز PF143 اور PF147، اور PF125 اسلام آباد کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔مزید یہ کہ پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے ٹیمیں تشکیل

متعلقہ خبریں