اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے ڈی چوک پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ پیر تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ڈی چوک پر دوبارہ دھرنا دیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین بے روزگار نہیں رہیں گے۔ انہیں دوسرے محکموں میں ملازمت دی جائے گی۔
ایک ٹی وی پرگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے مصدق ملک سے سوال کیا کہ اگر نوکریوں پر پابندی ہے تو حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو کیسے ملازمت دے گی۔ اس پر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے حوالے سے دو میٹنگز میں موجود تھے۔
جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی کھپت کے حوالے سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان اجلاسوں میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کے ملازمین کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تاجروں سے بات کریگی مگر تاجروں کو بھی ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان ، دہشت گردانہ حملوں میں 54 افراد شہید ہوئے