اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹ جاری نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی (جے آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
نوٹس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 4 ستمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: سال 2024: گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت بڑے ڈیجیٹل اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ ہوا: کیسپرسکی