اسلام آباد( نیوز ڈیسک )9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب، احمد خان بچھڑ اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس کی کارروائی 29 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ9 مئی کے جلائو گھیرائو کے مقدمے میں 300 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں: میچ کے دوران گرنے والے یوراگوئے کے فٹبالر انتقال کرگئے