اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان میںدہشتگردی کی تازہ لہر پر کابینہ کا اجلاس طلب کررکھا تھا . کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ دہشتگردی ختم کرنے کا وقت آن پہنچا۔ بلوچستان میں گزشتہ روز دہشتگردی واقعات افسوسناک ہیں.50 سے زائد شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر میں ٹی ٹی پی ملوث ہے جو افغانستان سے حملے کررہی ہے۔دہشت گردوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ وہ بے گناہ شہریوں کو شہید کرکے اپنی دھاک بٹھاسکتے ہیں.
دہشتگری کا مقصد ملک میں خلفشار پیدا کرنا اور خوش حالی کےلیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور سی پیک منصوبے کو روکنا ہے، پاکستان و چین کے درمیان فاصلے پیدا کئے جاسکیں۔
دہشت گردوں کےلیے کوئی جگہ نہیں،انہوں نے کہا کہ باقی اخراجات کم کرکے فوج کو تمام تر مالی وسائل فراہم کریں گے، دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، ہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا اور شکست دینے کیلئے یکجا ہونا ہوگا، دہشت گردی کو ختم کرنے کا اب وقت آن پہنچا، اسے اب ہر صورت ختم کرکے دم لیں گے، ۔
شہباز شریف نے کہا کہ پختہ ارادے سے آگے بڑھنا ہے، کسی کمزوری کا سوال پیدا نہیں ہوتا، واضح پیغام ہے کہ بلوچستان میں جو لوگ پاکستانی سوچ رکھتے ہیں، قومی پرچم اور آئین کو تسلیم کرتے ہیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، سبز ہلالی پرچم کو سربلند دیکھنا چاہتے ہیں، ان سے بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں لیکن جو لوگ اس آڑ میں دوست نما دشمن ہیں ان سے نہ کوئی بات چیت ہوگی اور نہ نرمی روا رکھی جائے گی
کل کے واقعات سب کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، مل جل کر چیلنجز کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ ملک کے کس حصے کے لوگوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، اس کے بجائے یہ کہنا ملکی سالمیت کے حوالے سے مناسب ہوگا کہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا، جلد بلوچستان کا دورہ کرکے مکمل جامع بات چیت کروں گا اور صورتحال کا جائزہ لے کر اور فی الفور اقدامات کیے جائیں گے۔
ارشد شریف قتل کیس انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر فیصلہ محفوظ