کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے آج شہدائے کربلا کے چہلم پر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امکان ہے کہ چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی۔ شہر کے علاقے نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، لیاقت آباد، ٹن ہٹی، پی آئی بی، ایم اے جناح روڈ، صدر، لائنز ایریا ہیں۔ ملیر اور دیگر علاقوں میں رات سے موبائل سروس بند ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر،26اگست 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟