راولپنڈی (نیوزڈیسک)ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان اپنی دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا۔جو بنگلہ دیشی ٹیم نے آسانی سے اچیو کرلیا، بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہدف پورے کرکے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شکست دیدی ۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔اس کے یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان نے 51 رنز بنائے، پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جب کہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی تاریخی جیت ، پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست