اسلا م آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر حادثے کا شکار، ذرائع کے مطابق گاڑی صبح راولپنڈی سےسواریاں لے کر راولاکوٹ روانہ ہوئی ، آزادپتن پانہ پل کے قریب پہنچ کر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوائے 1 سے 3 زخمی مسافروں کے زندہ بچنے کے علاوہ کسی اور مسافر کا زندہ بچنےکےامکانات بہت کم ہیں۔ذرائع کے مطابق 30مسافروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں ہیوی مشینری کی مدد سے گاڑی کو کاٹ کر شہداء کی لاشوں کو ریکور کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری۔
حادثے میں بڑی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، تاہم عوام کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ، گاڑی نیچے کھائی میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی ۔
کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری، 29 افراد جاں بحق
pic.twitter.com/xRr7DTxiis— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) August 25, 2024
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ کردی گئیں۔ تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی اطلاع نہیں مل سکی۔ ہیوی مشینری کی مدد سے گاڑی کو کاٹ کر شہداء کی لاشوں کو ریکور کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہر وں میں آج بروز اتوار 25 اگست 2024 سونے کی قیمت