اہم خبریں

ایران سے واپسی پر زائرین کی بس الٹ گئی،حادثے میں 12افراد جاں بحق،35 سے زائد زخمی

مکران (نیوزڈیسک)مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس الٹ گئی.حادثے میں 12 زائرین جاں بحق ،35 سے زائد زخمی ہوگئے.،حادثہ بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ایران سے پاکستان واپس آنیوالے زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ، خوفناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا، بس بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گر گئی ،پولیس کے مطابق ایران سے آنیوالی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی.

زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ۔ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور، تاجر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خواتین گرفتار

متعلقہ خبریں