اہم خبریں

لاہور، تاجر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خواتین گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں تاجر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔متاثرہ تاجر کا کہنا تھا کہ خاتون نے 20 اگست کو کاروباری لین دین کے لیے ایک ہوٹل میں بلوایا، جہاں انہوں نے دو افراد کے ساتھ مل کر تشدد کیا۔

ایف آئی آر کے متن میں تاجر کا کہنا تھا کہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ اس کی ویڈیو بنائی گئی جس کے بعد خاتون پرس، بزنس کارڈ اور گاڑی لے کر چلی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل کرتے رہے اور 30 ​​ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ،چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری

متعلقہ خبریں