اہم خبریں

اسلام آبادہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کے لیے ججوں کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے ہفتے کے روز اگلے ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔چیف جسٹس کی ہدایات کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اگلے ہفتے 26 سے 30 اگست تک صرف تین جج دستیاب ہوں گے۔ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے تین سنگل اور ایک ڈویژن بنچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان مقدمات کی سماعت کے لیے موجود ہوں گے۔ دیگر پانچ جج تعطیلات کی وجہ سے اگلے ہفتے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ضرورت کے پیش نظر اگلے ہفتے ایک خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہو گا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 ستمبر تک ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

متعلقہ خبریں