اہم خبریں

راولپنڈی میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں مری روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا گئے جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زین اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں نوجوانوں کی عمریں 20 اور 15 سال ہیں۔جاں بحق نوجوان خیابانِ سر سید کے رہائشی ہیں جن کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں