اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ اور ڈی جی وزارت خارجہ عرفان سومرو ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے دوران ریسکیو آپریشن اور مدد پر ایرانی حکام کے شکر گزار ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے خصوصی طیارے میں 16 زخمی افراد بھی شامل ہیں۔ تمام مرحومین کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
مزید پڑھیں: بالاج ٹیپو قتل کیس،مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک