خیر پور( نیوز ڈیسک )خیرپور کی تحصیل پیر گوٹھ میں زہریلا دودھ پینے سے 2 بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ آخری اطلاعات آنے تک 2 بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کمشنر سکھر ڈویژن فیاض عباسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ اصغر، 15 سالہ دلبر، فہمیدہ، گنج بے بی اور سونیا بروہی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بچیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ دودھ میں زہر کیسے ملا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹریکٹر کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ