اہم خبریں

بارات میں آئے نکاح خواں نالے میں گر کر لاپتہ ہوگئے

گوجرانوالہ ( نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں نکاح خواں شادی ہال کے قریب نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ 75 سالہ نکاح خواں قاری آصف پائوں پھسلنے سے نالے میں گر گیا۔

و ہ و زیر آباد سے بارات کے ساتھ آئے تھے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نکاح پڑھانے کے بعد قاری آصف شادی ہال سے باہر نکلے تو نالے میں پائوں پھسلنے کے باعث گر گئے۔ لاپتہ نکاح خوان کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گھوٹکی میں خوفناک حادثہ، بس اور ٹریلر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں