اہم خبریں

گھوٹکی میں خوفناک حادثہ، بس اور ٹریلر میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق

گھوٹکی (نیوز ڈیسک )گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو پر پیش آنے والے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ اوباڑو کے قریب ٹریلر سے ٹکراگئی۔ بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کیا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ شبیر عثمانی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کار سوار خاتون موقع سے فرار ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر 19اگست 2024 آپ کا کیریئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں