اہم خبریں

شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پر پولیس کا تشدد، بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی

شیخوپورہ ( نیوز ڈیسک )شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پرپولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کےخلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔شہریوں کی جانب سے پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے باہر احتجاج کیا گیا جسکے باعث لاہور روڈ بلاک ہوگئی۔

اہل علاقہ کے مطابق پولیس نےموبائل چوری کے شبے میں رضا نامی محنت کش کے گھرپر چھاپا مارا، اس دوران پولیس نے حاملہ خاتون پرتشدد کیا اورپیٹ پرٹانگ ماری۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اسکے ہاں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی، ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس پیٹی بھائیوں کیخلاف مقدمہ نہیں درج کر رہی۔

متعلقہ خبریں