اہم خبریں

چہلم امام حسینؓ: 10 اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر 10 اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 10 اضلاع میں صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک صرف ان علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے جہاں جلوس اور مجالس کا انعقاد ہوتا ہے۔راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں سروس بحال کر دی جائے گی۔ امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بعض مقامات پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

متعلقہ خبریں