اہم خبریں

فیض حمید کیس پر سیاست نہ کی جائے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

بونیر(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعرات کو کہا ہے کہ فیض حمید کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ پاک فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔

بونیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے، فیض حمید کا معاملہ اس کا اندرونی معاملہ ہے، اسے بڑھا چڑھا کر سیاست نہ کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے گفتگو میں مزید کہا کہ مخصوص نشستیں ہماری ہوں گی، کسی بھی حالت میں کسی دوسری جماعت کو الاٹ نہیں کی جاسکتیں۔

سوات اور بونیر میں جنگلات کی کٹائی صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک میڈیا ٹاک میں مزید کہا: “ہمارا ایجنڈا معیاری تعلیم اور یکساں نصاب ہے۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔ 22 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، لاہور اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: اداکار ہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،تفتیش میں اہم پیش رفت

متعلقہ خبریں