اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی لیڈر شپ کی قربانیوں کی نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔
ہمیں بحیثیت قوم ماضی اور حال کے درمیان اپنا احتساب کرنا چاہیے۔
بجلی کے بلوں ،مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اس کا ہمیں احساس ہے۔ حکومت بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے کام کررہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق جلد آپ کو خوشخبری ملے گی۔
بجلی کے بلوں میں کمی کیے بغیر صنعت ،زراعت ترقی نہیں کرسکتی۔
چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں سوشل میڈیا پر سیفٹی فائر وال کا کامیاب تجربہ، انٹرنیٹ سروسز بدستور متاثر