پشاور( نیوز ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خارجیوںکے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار نثار حسین اور نائیک رشید گل شہید ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت بھی شہید ہوئے۔
علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات ملک بھر میں جوش و خروش سے جاری