اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔ نیزتقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے منفرد انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر پاک سرزمین اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کاارشدندیم کیلئے15کروڑروپے انعام کااعلان