اسلام آ باد(اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کاارشدندیم کیلئے15کروڑروپے انعام کااعلان۔ انہوںنے کہا کہ ارشد ندیم کے انعام میں ٹیکس کی کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوگی۔ وہ اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کےاعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ایف نائن اورایف ٹین کےدرمیان سڑک کانام ارشدندیم کےنام سےمنسوب کرنے کا اعلان۔
وزیراعظم کاجناح سٹیڈیم میں ارشدندیم کےنام سےہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کرنےکااعلان کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کاایک ارب روپے کاسپورٹس انڈوومنٹ فنڈقائم کرنےکااعلان۔
آج اس محفل اورپاکستان کے 25کروڑ عوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں۔ ارشد ندیم نے 40سال بعد شبانہ روز محنت سے گولڈ میڈل جتوایا۔ پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی شکر اگزار ہے۔
مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے،مسائل کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
پاکستان کو مل کر ایک عظیم طاقت بنائیں گے۔ ارشد ندیم نے اولمپک کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیراعظم کا کھیلوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا اعلان
ارشد ندیم کے انعام میں ٹیکس کی کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوگی۔
ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ صوبائی حکومتوں کا شکریہ اداکرتا ہوں،جنہوں نے ارشد ندیم کی پذیرائی کی۔ ارشد ندیم کے انعام میں ٹیکس کی کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہوگی۔
ارشدندیم نے کہا کہ وزیراعظم کاعزت دینےپرشکرگزارہوں۔
گولڈمیڈل حاصل کرنےپررب کےحضورشکرگزارہوں۔ وطن واپس لوٹنےپرپوری قوم نےمیراشانداراستقبال کیا۔ پیرس اولمپکس کیلئےہم نےبہت محنت کی۔
قوم کی دعاؤں اورسخت محنت کےنتیجے میں کامیابی ملی۔ کھلاڑی کوعزت ملےتوحوصلہ بڑھتاہے،۔