اہم خبریں

نومئی کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )9 مئی 2023 سے متعلق 12 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت سانحہ 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔پیش کیے جانے والوں میں شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور خان، صداقت عباسی، شیریں مزاری، اعظم سواتی اور دیگر بھی شامل تھے۔

عدالت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے قرار دیا کہ بشری بی بی سے 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش 7 روز میں مکمل کی جائے، ملزم جب اتنے سارے مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے،کیسز کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی بھرتی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

متعلقہ خبریں