راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) بانی تحریک انصاف اور دیگر کےخلاف سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوگی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف مقدمات کی سماعت کرینگے۔
اس حوالے سے شیخ رشید، شیریں مزاری،شیخ راشد شفیق، اجمل صابراڈیالہ جیل پہنچ گئے۔نو مئی کے مقدمات کے دیگر ملزمان بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔وکلاء کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5 پر موجود ہے۔
مزید پرھیں: عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا، بھارتی گلوکار کمار سانو کی تردید