اہم خبریں

حکومت آئین پاکستان کی روشنی میں تمام اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی حقوق یقینی بنا رہی ہے ،وزیر اعظم

لاہور (اے بی این نیوز      )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ11اگست کو قائد اعظم نے تاریخی بیان دیا تھا۔ قائد اعظم کے وژن کے مطابق اقلیتوں کا قومی دن منارہے ہیں۔ قائد اعظم نے تاریخی بیان دیا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق سب کے مساوی حقوق ہیں۔ قائد اعظم نے کہا تھا کہ آئین کے مطابق سب کو مذہبی آزادی ہوگی۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو ظلم وبربریت ہورہی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔
دنیا اسرائیلی مظالم پر خاموش کیوں ہے؟ اقلیتی برادری نےملک کی ترقی میں اپناکرداراداکیا۔ غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم کی وجہ سے جشن آزادی کی خوشیاں ماندپڑگئیں ۔ غزہ میں جو ظلم و بربریت ہو رہی ہے اس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی دنیا اسرائیلی مظالم پر کیوں خاموش ہے انہوں نے کہا غزا میں فلسطینیوں پر ظلم کی وجہ سے جشن ازادی کی خوشیاں بھی مانگ پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی روشنی میں تمام اقلیتی برادریوں کیلئے مساوی حقوق یقینی بنارہے ہیں۔

اقلیتوں کے قومی دن پر ملکی ترقی وخوشحالی میں اقلیتیوں کے شاندار کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے حکومت آئین پاکستان کی روشنی میں تمام اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی حقوق یقینی بنا رہی ہے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“۔

نیز اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر میں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کے شاندار کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سرکاری سطح پراقلیتوں کا قومی دن منانے کا مقصد پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور ان کی ریاست پاکستان کے لئے خدمات کا اعتراف ہے۔

اقلیتی برادری نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار کیا اور قیام پاکستان سے اب تک، تعمیر وطن میں اپنا بھر پورحصہ ڈال رہی ہے، پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتی برادریوں کے لیے برابر کے حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے، حکومت آئین پاکستان کی روشنی میں تمام اقلیتی برادریوں کے لیے مساوی حقوق یقینی بنا رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری بلا امتیاز ملکی ترقی کے لئے کردار ادا کرتے رہے گی، اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دین اسلام کی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے، حکومت مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق کی پاسداری کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا دین اورآئین اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، ہمارے نبی کریم ﷺ اورقائد اعظم ؒ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی۔

اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردارہے، تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، آج کے دن ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید موثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مساوت ، رواداری اور برداشت جمہوریت کی بہترین تعریف ہے، پاکستان میں مذہب ، ذات اور مسلک سے بالاتر ہر شہری برا بر ہے، سب ایک ہی گلدستے کے خوش رنگ اور خوش نما پھول ہیں، پاکستان سب کا ہے اور سب کے لیے جنت ارضی کے مترادف ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم ؒ کے ویژن کے مطابق پنجاب میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادریوں کے تمام بھائی اور بہنوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی تقریر کے روڈ میپ میں اقلیتوں کو سر کا تاج قرار دیا، ایسٹر پر مریم آباد کے چرچ میں مسیحی برادری سے مل کر ایسٹر کا تہوار منایا گیا، 10ہزار مسیحی خاندانوں کو عیدی دی، وساکھی پر کرتار پور جا کر گندم کاٹی اور سنگت کا لنگر کھایا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ مینارٹیز گرانٹ کے لئے پنجاب میں 3 ارب 66 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا، محکمہ اقلیتی امور کا ترقیاتی بجٹ 4000 ملین اور اقلیتی ترقیاتی فنڈ 2500 ملین مقرر کیا گیا ہے، اقلیتی برادری کے 1100 طلبہ کو 30 ملین کے سکالرشپ دیے گئے ہیں، اقلیتی نوجوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ یقینی بنا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :ملک کے مختلف شہروں سمیت راولپنڈی ، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش

متعلقہ خبریں