اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دے کر اسلام آباد میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
پانچ رکنی کمیٹی میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما چوہدری الیاس مہربان، ملک عامر، تنویر قاضی، شیراز کیانی اور قمر عنایت راجہ شامل ہیں۔کمیٹی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے اور جانچ پڑتال کے عمل کی نگرانی کرے گی۔
مزید برآں، کمیٹی نامزدگی، جانچ پڑتال اور دیگر متعلقہ امور کے دوران امیدواروں کی مدد کے لیے قانونی ٹیم کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ، ریسکیو کرنے کی ایپل