اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑ ھ گئی ،رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )نالہ لائی میں پانی کی سطح 11.5 فٹ تک بڑھ گئی۔ لاہور اور کراچی میں موسلادھار بارش۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مون سون کی موسلادھار بارشوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور حکام نے اتوار کی صبح رین ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ شدید بارش کے باعث نالہ لائی میں پانی کی سطح ساڑھے گیارہ فٹ تک بلند ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے، مون سون کا سلسلہ اگلے دو ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔لاہور اور کراچی میں صبح سویرے موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔لاہور میں موسم سرد اور ہوا دار رہا، درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور شہر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔شدید بارش نے خاص طور پر مال روڈ، کوٹ لکھپت، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، جیل روڈ اور لاہور کے دیگر علاقوں کو متاثر کیا ہے۔26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، لاہور کی ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، قومی ہیرو کی تصویر والا ڈاک ٹکٹ جاری

متعلقہ خبریں