لاہور( نیوز ڈیسک )ہزاروں طلباء نے لاہور بورڈ میں اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں کیونکہ زیادہ تر امیدوار کلاس نو کے امتحانات میں فیل ہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت نویں جماعت کے امتحان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدوار فیل ہوئے۔تاریخ پاکستان کے پیپر میں سب سے زیادہ بچے فیل ہوئے کیونکہ نتیجہ صرف 12.5 فیصد رہا۔
اسلامی تاریخ میں صرف 45 فیصد طالب علم پاس ہوسکے جبکہ 58 فیصد طلبہ جنرل ریاضی اور 60 فیصد جنرل سائنس میں پاس ہوئے۔اس کے علاوہ کیمسٹری میں 62 فیصد اور ریاضی میں 63 فیصد طلباء پاس ہوئے۔
صرف 66 فیصد طلباء نے سوکس میں اور 69 فیصد فزکس میں پاس ہوئے۔امیدوار 24 اگست تک ری چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم پیپر ری چیکنگ کی فیس 1400 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
امیدوار آن لائن درخواست اپ لوڈ کرنے کے ساتھ فیس بنک میں جمع کرائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پیپر چیکنگ کے لیے لاہور بورڈ میں بلایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا ، بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ















