لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں نگرانی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے 27 کواڈ کاپٹر خریدے جائیں گے۔
اس سلسلے میں پنجاب کابینہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جدید کواڈ کاپٹرز کی خریداری سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔مزید یہ کہ جدید کواڈ کاپٹروں کی خریداری کے لیے 210.4 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
حکومت نے اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان کے لیے 20 سرویلنس کواڈ کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میانوالی، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان کے لیے پے لوڈ لے جانے والے سات کواڈ کاپٹرز خریدے جائیں گے۔پ
ے لوڈ لے جانے والے کواڈ کوپٹر ایک وقت میں ایک ہدف پر 80 ملی میٹر کے دو مارٹر گولے فائر کر سکتے ہیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ ہم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور وسائل فراہم کر رہے ہیں جس سے کچے کے علاقوں اور سرحدی علاقوں میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔