اہم خبریں

سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نے سعودی سفیر کو سعودی عرب جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔

المالکی سے ملاقات کے موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ مافیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے۔سعودی عرب ہمارے لیے بے پناہ عقیدت اور احترام کا محور ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید احمد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صارفین مناسب ڈیجیٹل پرائیویسی کے حوالے سے لاعلم ہیں:کیسپرسکی سروے

متعلقہ خبریں