اہم خبریں

سابق جج صفدرسلیم شاہد چیئرمین میڈیکل ٹربیونل اسلام آبادتعینات

لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس (ریٹائرڈ) صفدر سلیم شاہد کو اسلام آباد کا میڈیکل ٹربیونل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نے تقرری کی منظوری دی۔

جسٹس صفدر سلیم کو میڈیکل ٹربیونل کا پہلا چیئرمین مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ان کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی تھی جبکہ میڈیکل ٹربیونل کا دائرہ اختیار پنجاب سمیت پورے ملک میں ہوگا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین میڈیکل ٹربیونل جسٹس صفدر سلیم شاہد ہائی کورٹ کے دو ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونل کے ممبر مقرر کریں گے جبکہ دو ممبران کی تقرری بھی حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعتہ المبارک 09اگست 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں