پیرس (اے بی این نیوز ) پیرس اولمپکس،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا،یہ ریکارڈ 2008 میں قائم ہوا تھا۔ جس کو ارشد ندیم نے توڑا ہے۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے تمغے کی امید رکھنے والے ارشد ندیم جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے اپنا دوسرا تھرو کیریئر کا بہترین 92.97میٹر پھینکا۔ اور ریکارڈ توڑ دیا۔قبل ازیں جیولن تھرو کے اس یادگار ایونٹ کی تفصیلات کے مطابق
12 کھلاڑی گولڈ میڈل پر نظریں جما کر جیولن پھینکنے کی کوشش میں مصروف تھے۔
گریناڈا کے پیٹر اینڈرز نے 84.70 میٹر کا پہلا تھرو پھینکا جبکہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کشور نے 86.16 میٹر کا پہلا تھرو پھینکا۔
ہندوستان کے نیرج چوپڑا کا پہلا تھرو چھوٹ گیا اور انہوں نے تھرو کرتے ہوئے فاؤل کیا۔ فن لینڈ کی لسی نے 78.81 میٹر کا پہلا تھرو کیا۔
پہلے راؤنڈ میں تمام 12 کھلاڑی تین بار جیولن پھینکیں گے۔ تین باریوں کے بعد، بہترین تھرو کے ساتھ 8 کھلاڑی مزید تین موڑ لیں گے۔لیکن آخر کار ارشد ندیم نے یہ میدان مار لیا اور سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں فخر سے بلند کر دیا۔