اہم خبریں

نیو بینظیر بھٹو بین الاقوامی ائیرپورٹ کے نئے منصوبے کی انکوائری دوبارہ شروع

اسلام آباد(زبیر کسوری)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد بدعنوانی سرکل نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر نیو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ (این بی بی آئی اے پی) کی انکوائری کی صورتحال سے متعلق اپ ڈیٹ طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل خان نیازی نے ایک خط(FIANo.AD/FIA/ACC/DR/4291) میں انکوائری کے حوالے سے مجاز اتھارٹی کی طرف سےجاری کردہ ہدایات کے نتائج کے بارے میں معلومات کی درخواست کی ہے۔

خط نمبرمیں کہاگیاہےکہ46/2013۔انکوائری، جو 2013 میں شروع ہوئی تھی اور ایک طویل مدت سے زیر التواء ہے۔ایف آئی اے انکوائری کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے اور آگے بڑھنے کے لیے وزارت کے جواب کی ضرورت ہے۔خط 46/2013/1942) کی انکوائری کا حوالہ دیتا ہے، اور اس معاملے کو تیز کرنے کے لیے جلد جواب کی درخواست کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاںآئی ہیں اور ابتدائی رپورٹ جو مکمل کی گئی تھی اس میں 37 ارب روپے سے زائد کی مختلف کمپنیوں کو زائد ادائیگی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ منصوبے میں فنی اور ڈیزائن میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: یوم آزادی ،پی آئی اے کا غیر ملکی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان

متعلقہ خبریں