اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024کثرت رائے سےمنظور کر لیا گیا۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل( ن) لیگ کےرہنماطلال چودھری نے پیش کیا۔
اپوزیشن کااحتجاج،بل کی مخالفت اورشورشرابہ کیا گیا لیکن ایوان بالا نے بل کو پاس کر دیا۔
قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت را ئے سے منظور۔ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی ترامیم مسترد۔ اپوزیشن کا شدید احتجا ج ۔ نعرے با زی ۔ سپیکر ڈائس کا گھیرا و۔ ۔ بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اپوزیشن ارکا ن کی ایوان میں گھن گر ج ۔
علی محمد خان نے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا آپ کیسے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمیں حق سے محروم کرسکتے ہی؟ الیکشن کمیشن نے بل کے ماضی سے اطلاق کے حق میں بات نہیں کی۔ ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔ قانون سازی پاکستان کے مفاد میں ہونی چاہئے۔
اس کے پیچھے ایک سیاسی جماعت کے فسطائیت کھڑی ہے۔ ۔ وزیر قا نون ۔ اعظم نذیر تارڑ کا جوابی وار ۔ کہا قانون سازی کرنا اس معزز ایوان کا اختیار ۔ قانون سازی آئین کے روح کے عین مطابق ہے۔ 88ارکان اسمبلی نے حلف دیا کہ یہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان ہیں ۔
ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں سنی اتحاد کونسل سے ہے۔ وزیرقانون نے سنی اتحاد کونسل رکن کی ترمیم کی مخالفت کردی
مزید پڑ ھیں :لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا