اہم خبریں

الیکشن ترمیمی ایکٹ مسترد،پی ٹی آئی کا قانون سازی چیلنج کرنے کا اعلان

اسلا م آباد( نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے آٹھواں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں یہ نویں قانون سازی ہو رہی ہے ، حکمران طبقہ اپنے مفادات کیلئے قانون کومعطل کرکے جلد بازی میں نئے قوانین کی منظوری دیکر اصل حقائق کو نظرانداز نہیں کرسکتی ،

حکمران جماعت نے بحث کے بغیر قانون سازی کی اورالیکشن ترمیمی ایکٹ پاس کروالیا یہ قانون سازی رولز اور قانون کے خلاف ہے۔ حکمران جماعت کی کوشش کہ وہ تحریک انصاف سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں چھین لے ۔الیکشن سے قبل سازش کے تحت تحریک انصاف سے انتخابی نشان لیا گیایہ قانون سازی ہم چیلنج کریں گے۔

آپ قانون سازی کر رہے کہ یہ 2017 سے شروع ہو گا۔انہوں نے عجلت میں ترامیم پاس کر دی آپ کے متن میں بھی غلطیاں ہیں ۔یہ آپ کس کے کہنے پر قانون سازی کر رہے ہیں؟کیا آپ آئین کو قانون سازی کے ذریعے سپر سیڈ کر سکتے ہیں؟
قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کے شدید احتجاج میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور

متعلقہ خبریں