اہم خبریں

آج صوابی جلسے کا بنیادی مقصد قیدیوں کی رہائی ہے،اسدقیصر

صوابی (اے بی این نیوز    )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے کا بنیادی مقصد قیدیوں کی رہائی ہے۔ 5اگست کو ہمارے لیڈر کو غیرقانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا۔
یہ حکومت نااہل اور مینڈیٹ چور ہے۔
اس حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔ پورے ملک سے لوگ جلسہ کیلئے آرہے ہیں۔ جلسے کےلیے 5 لاکھ کے قریب لوگ آئیں گے۔ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں اس حکومت کے پاس عوام کا اعتماد نہیں۔
اس کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔ یہ جو قانون سازی کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب صوابی پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی قیادت کی سابق اسپیکر اسدقیصر کی صوابی رہائشگاہ پر اہم ملاقات۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز میں ملاقات میں موجود۔
ملاقات میں صوابی جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم مشاورت۔ سابق اسپیکر اسد قیصر نے پارٹی چئیرمین اور سیکرٹری جنرل کو جلسہ تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی قیادت کا صوابی جلسہ کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹیوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوابی جلسہ گاہ پہنچ گئے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں :کل صوابی میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ، عمران خان ایک حقیقت ہے،لطیف کھوسہ

متعلقہ خبریں