اہم خبریں

کینیڈا میں پاکستانی نژاد تاجر کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،اسپتال منتقل

کینیڈا(نیوزڈیسک) نامعلوم افراد نے معروف پاکستانی تاجر راحت راؤ کو آگ لگادی، ذرائع کے مطابق پاکستانی تاجر راحت رائو بھارتی سردیپ سنگھ نجار کی موت کے بعد احتجاج میں سرگرم رہے ۔

برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر راحت راؤ کو نامعلوم حملہ آور نے آگ لگا کر شدید زخمی کر دیا۔ حملہ جمعہ کو ہوا، 24 یا 25 سالہ مشتبہ شخص نے اچانک تاجر راحت رائو پر حملہ کردیا جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔ راحت راو کو فوری ایمرجنسی طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ آئی سی یو میں‌زیر علاج ہیں‌۔

راؤ، کینیڈین کمیونٹی کی ایک سرکردہ شخصیت، جون 2022 میں خالصتانی د ہردیپ سنگھ نجار کی موت کے بعد ہونیوالے مظاہروں میں سرگرم عمل تھے۔نجار کو سرے کے ایک گوردوارے کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

اسے ہندوستانی حکومت نے 40 دیگر افراد کے ساتھ ایک نامزد دہشتگرد کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ستمبر 2022 میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان اس واقعے پر سفارتی تنازعہ نے جنم لے لیا تھا ۔
مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر شہروں سے غیر قانونی مقیم افغانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

متعلقہ خبریں