پشاور(نیوز ڈیسک )ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3 اگست 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغانوں کی کل تعداد 675,190 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 21 جولائی سے 3 اگست تک 15537 افغان باشندوں میں سے 6345 مرد، 4963 خواتین اور 4229 بچے اپنا ملک چھوڑ گئے۔پاکستان کے اعلان سے قبل ہی بڑی تعداد میں غیر قانونی افغان باشندے گرفتاری کے خوف سے پاکستان سے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔
ملک کے بیشتر شہروں میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔ ملک سے غیر قانونی افراد کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: شرپسند عناصر کا زائرین کی بس پر پتھراؤ، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی