اہم خبریں

شرپسند عناصر کا زائرین کی بس پر پتھراؤ، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی

کو ئٹہ ( نیوز ڈیسک) بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی کے بعد نام نہاد کمیٹی کے لوگوں نے ایران سے آنے والے زائرین پر پتھرائو کردیا۔

سکیورٹی فورسز نے راستے کلیئر کرتے ہوئے زائرین کو باحفاظت منزل مقصود تک پہنچا دیا۔ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے زائرین کو قیام وطعام اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔پاک فوج کی جانب سے مزید 11 بسوں کو بھی بحفاظت روانی کردیا گیا۔

زائرین اور علماء نے پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے کئے گئے انتظاما ت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے کئی پروازیں منسوخ

متعلقہ خبریں