لاہور( نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کیں اور داعش کے کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔گرفتار دہشت گردوں میں عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس شامل ہیں۔فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں کارروائیاں کی گئیں۔
 مزید پڑھیں: عدالت نے دہشت گردی کیس میں رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
								
								
				
													














