اہم خبریں

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف کیس سننے والے جج پھر تبدیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت نمبر ایک کے جج کو پھر تبدیل کر دیا گیا۔

احتساب عدالت نمبر ایک میں جج ناصر جاوید رانا اور عدالت نمبر 3 کے لیے ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کو تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ۔وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک میں جج ناصر جاوید رانا کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد احتساب عدالت نمبر 3 کی جج ہونگی۔واضح رہے کہ 6 جون کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا عہدے کا چارج چھوڑدیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا 3 سال کا ڈیپوٹیشنپیریڈمکمل ہو گیا تھا، جسکے بعد انہوں نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

جج ناصر جاوید رانا کی خدمات واپس لاہور ہائی کورٹ کو مل گئی تھیں، وہ پنجاب سے تین سال کی لیے اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہنی ٹریپ کیس،عدالت نے خلیل الرحمٰن کی استدعا منظور کرلی

متعلقہ خبریں